ہے عجب فیصلے کا صحرا بھی--- چل نہ پڑیے تو پاؤں جلتے ہیں

 

انسان کی زندگی میں کئی دوراہے اور چوراہے آتے ہیں ۔اگر جانا کہاں ہے طے نہ ہو تو ہر دوراہا موذی اور چوراہا موذی تر ہوتا جاتا ہے ۔ یوں سمجھ لیجئے چل پڑنے سے اگر اذیت ہوتی ہے تو دوراہے پر دو گنا اذیت کہ کس سمت کو چلیے۔  اِس طرف یا اُس طرف اور چوراہے پر چار گنا اذیت کہ آخر جائیں تو کہاں جائیں۔ مشرق ،مغرب ،شمال کہ جنوب- اگر جانا کہاں ہے طے ہو جائے تو یہ اذیت کم ہوتی جاتی ہے - بالکل ختم تب ہوتی ہے جب آدمی جان لے مان لے اور ٹھان لے کہ یہ راہ میری راہ ہے۔ یہی راہ منزل سے ہمکنار کرے گی ،اس کے سوا کوئی چارَۂِ کار نہیں ۔