-مقتل میں مسیحائی



 مرنے والوں کی زندگی کے لیے 

کام ہم سے جو بن پڑے وہ کیے 


زخم اپنے تو  بھرنے والے نہ تھے 

لیکن اوروں کے زخم خوب سیے 


ہم نے مقتل میں کی مسیحائی 

اپنا کیا ہے جیے جیے نہ جیے