تلخ حقیقت

موسیقی و مے نوشی و ہنگامہ و تفریح

اک تلخ حقیقت کو بھلانے کے لیے ہیں

وہ تلخ حقیقت کہ جو کھل جائے گی اک روز

دنیا میں تو ہم آئے ہی جانے کے لیے ہیں​